حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ انسانی وجود جسم و روح کا مجموعہ ہے اور راحت و آرام جسم کے لئے سکون و اطمنان روح کی ضرورت ہوتی ہے۔دور حاضر میں بنی نوع انسان جسم کی دیکھ بھال اور اس کی راحت و آرام کے لئے تو حد درجہ فکر مند رہتا ہے جبکہ مضطرب و مضمحل روح کی جانب کوئی خاص توجہ نہیں ہوتی، اور یہی وجہ ہے کہ مضطرب روح کا حامل جسمانی طور پر تو صحت مند ہو پر ضروری نہیں کہ اسکی روح پر سکون و مطمئن ہو، لہذا صحت مند زندگی گزارنے کے لئے روحانی سکون و اطمنان کی فراہمی کے ذرائع سے مربوط رہنا بہت ضروری ہے۔
بے شک یاد خدا ہی بہترین ذریعہ سکون و اطمنان ہے جبکہ یاد خدا عبادت خدا میں پنہاں ہے اور یہ حقیقت ہے کہ احکام شرعی سے آگاہی کے بغیر حق ِ عبادت خدا ادا نہیں ہو سکتا۔ پس اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے احکام شرعی سے آگاہی کے لئے کچھ عرصہ قبل جامعۃ الکوثر کے اساتذہ و طلاب کی مساعی جمیلہ سے ہادی ہیلپ لائن کا آغاز کیا گیا جسے مختصر سے عرصے میں کافی پذیرائی ملی کہ اب تک دو ہزار سے زائد افراد اپنے سولات کے جوابات حاصل کر چکے ہیں۔
اب جبکہ ماہ مبارک رمضان کی آمد آمد ہے تو ان مبارک ایام میں عبادت و ریاضت کی حقیقی لذت کے حصول اور یاد خدا سے روح حیات کو سکون و اطمنان فراہم کرنے کے لئے ہادی ہیلپ لائن آپکی خدمت میں حاضر ہے۔
واضح رہے کہ آپ اپنے سوالات بذریعہ واٹس ایپ، ای میل اس پتے پر ارسال کر سکتے ہیں اس کے علاوہ رات 8 بجے سے 10 بجے تک لایئو کال کے ذریعے فون نمبر 03465121270 پر فاضل عالم دین سے اپنے مسائل شرعیہ کے براہ راست جوابات حاصل کر سکتے ہیں ۔
http://www.hadihelpline.com
ہادی ہیلپ لائن ۔ فراہمی سکون و اطمنان کی لائف لائن